25 دسمبر 2013 - 20:30
ایران علاقے میں میڈیکل ٹوریزم کا ایک مرکز

شیراز میں میڈیکل محققین نے کول کلاٹ نامی ایک پیڈ تیار کرلیا ہے جو خون جمانے اور روکنے میں مفید واقع ہوتا ہے۔ زخموں کا خون روکنے والا یا پیڈ کئي برسوں کی تحقیقات کے بعد بنایا جاسکا ہے ، اس پیڈ کی تیاری میں معدنی مواد استعمال ہوا ہے جو ایران کی کانوں میں فراوانی سے دستیاب ہے۔

ابنا: شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس میں فزکس اور میڈیکل انجینیرنگ شعبے کےسربراہ ڈاکٹر سید محمد جواد مرتضوی نے کہا ہے کہ یہ پیڈ خون سے پانی جذب کرکے خون کے جمنے کا سبب بنتا ہے اور بڑے بڑے زخموں سے نکلنے والے خون کو تین منٹوں میں روک دیتا ہے۔ ڈاکٹر مرتضوی نے کہا کہ بیرون ملک اس پیڈ کی قیمت پانچ سو ڈالر ہے جبکہ ایران میں اس کی قیمت سو ڈالر ہے۔ شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس میں تحقیقات و ٹکنالوجی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر غلام رضا حاتم نے کہا ہے کہ یہ پیڈ سات برسوں کی تحقیقات کے بعد بنایا گيا ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے میڈیکل شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور ایران کو علاقے میں میڈیکل ٹوریزم کا ایک مرکز سمجھا جاتا ہے۔

.......

/169